• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عدت میں باہرنکلنابناؤسنگارکرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک خاتون بیوہ ہوگئیں اور ان کی عمر اس وقت 59 سال ہے اور اس وقت عدت کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔ وہ اپنے ماں باپ کو ملنے اور ان کی خیریت دریافت کرناچاہتی ہیں۔ والدین کافی بوڑھے ہیں اور کوئی 85 سال کے پیٹے میں ہیں۔یہاں کچھ خواتین ان کو گھر سے باہر نکلنے سے منع کر رہی ہیں بلکہ روزمرہ تیارہونے سے بھی منع کرتی ہیں۔ مجھے لگ رہا کہ یہ ہندوانہ رسمیں تھیں جو کہ عدت کے مسائل سے مکس کر دی گئیں۔آپ ذرا اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں کہ کیا وہ خاتون اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کو ملنے ان کے گھر جاسکتی ہیں دوران عدت ؟ کوئی فتوی یا تحریر مل جاے تو میں ان کو دکھا کر ان کی تسلی کروا سکوں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جوعورت عدت وفات میں ہواس کےلیےاپنے والدین کو ملنے کے لیے اپنے گھر سے نکلنا جائز نہیں،والدین کازیادہ مسئلہ ہوتو انہیں اپنے پاس بلالے۔اسی طرح عدت وفات میں بناؤ سنگار کرنا بھی جائزنہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved