• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عدت طلاق اور عدت وفات میں فرق کیوں ہے؟

استفتاء

طلاق اور شوہر کی وفات کی عدت میں فرق کی وجہ کیا ہے ؟جبکہ دونوں میں جدائی ہوتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اوّلاً تو مسلمان شرعی احکام پر ایمان لانے اور ان پر عمل کرنے کا پابند ہے اسے احکام میں فرق کی وجہ کے پیچھے پڑنے کی ضرورت ہی نہیں اس کے لیے اللہ اور اس کے رسولﷺکا حکم ہی سب سے اہم اور ضروری ہے حتی کہ علماء نے لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص اللہ اور اس کےرسولﷺکے حکم کو اس وقت تک نہ مانے جب تک اس کی عقل اسے قبول نہ کر لے تو وہ مسلمان ہی نہیں ۔اور ثانیاً بہت سارے احکام میں فرق کی وجوہات ایسی ہوتی ہیں جو عام انسانوں کی فہم سے بالاتر ہوتی ہیں اور ثالثاً عدت وفات کا تعلق سوگ سے ہے جبکہ عدت طلاق میں سوگ ضروری نہیں،رابعاً وفات کی صورت میں جدائی دائمی ہوتی ہے یعنی دوبارہ نکاح کی امید نہیں ہوتی جبکہ طلاق کی صورت میں دوبارہ نکاح کی بھی صورت نکل آتی ہے۔اس کے علاوہ بھی علماء نے فرق بیان کیے ہیں تاہم ایک ایمان والے کے لیے اتنے بھی کافی ہیں بلکہ ان کی بھی ضرورت نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved