- فتوی نمبر: 32-18
- تاریخ: 24 مارچ 2025
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > مروجہ آن لائن کمپنیاں
استفتاء
میرا سوال یہ ہے کہ نیٹ پر ایک ایسی ایپلی کیشن موجود ہےجس کا نام ہے آئی جی سی پرافٹس (I.G.C profits) اس کو ڈاؤنلوڈ کر کے اس میں مختلف قسم کے پیکجز لگوائے جاتے ہیں مثال کے طور پر کسی بندے نے اگر 450 روپے کا پیکج لگوایا تو یہ رقم اس کو 15 دن میں روزانہ کی بنیاد پر 30 روپے کی صورت میں ملے گی لہٰذا 15 دنوں میں اس کی یہ رقم( 450 روپے )اس کے موبائل اکاؤنٹ میں واپس آجائے گی۔ لیکن اگلے 2 ماہ 15 دن مزید روزانہ کی بنیادپر30 روپے بھی اس کے موبائل اکاؤنٹ میں اسکو ملتے ہیں کیا اس طرح معاملہ درست ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اکاؤنٹ ہولڈر کو اپنی جمع کرائی گئی رقم پر اضافی رقم ملتی ہے، اکاؤنٹ ہولڈر کی جمع کروائی گئی رقم قرض ہے اور اضافی ملنے والی رقم قرض پر نفع ہے۔ شرعی لحاظ سے جس قرض پر نفع حاصل کیا جاتا ہے وہ سود ہوتا ہے، نیز انٹر نیٹ سے لی گئی معلومات کے مطابق اس کمپنی میں ملٹی لیول مارکیٹنگ بھی ہوتی ہے لہٰذا مذکورہ کمپنی سے کمائی کرنا جائز نہیں۔
حاشیہ ابن عابدين(5/ 166)میں ہے:
مطلب كل قرض جر نفعا حرام
(قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved