• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

احرام باندھنے کے بعد حرم پہنچنے سے پہلے بوٹ پہننا

استفتاء

محترم میرا ایک سوال ہے اگر کوئی عمرے کے لیے جاتا ہے اور نیت ائیرپورٹ سے کرے احرام باندھے مگر بوٹ نہ اتارے مطلب کمرہ پہنچنے تک بوٹ پاوں میں ہو تو کیا دم لازم ہوتا ہے کہ نہیں ؟اور اگر ہوتا ہے تو دم کیسے ادار کرناہے مطلب کیا کرنا ہے؟

وضاحت مطلوب ہے کہ:

بوٹ پہننے کا کل دورانیہ کتنا تھا ؟

جواب وضاحت :

محترم جب ائیرپورٹ میں عمرے کی نیت کی احرام باندھا تو چپل بیگ میں تھے جو کہ بیگ پاس نہ تھا تو جہاز تک بوٹ میں گیا جہاز میں بوٹ اتارے اور جب جدہ ائیر پورٹ پہنچے بوٹ پہنا اور انٹری وغیرہ کیا گاڑی میں بیٹھا تو واپس بوٹ اتارے اور جب کمرہ پہنچے بوٹ پہنا اور بیگ سے چپل لیئے مطلب کل چار یا پانچ گنٹھے سے کم ہوگا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ بوٹ پہننے کا دورانیہ 12گھنٹے سے کم ہے اس لیے صدقہ دینا ضروری ہو گاجس کی مقدار پونے دوکلو گندم کی قیمت ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved