• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

احتلام کی صورت میں عورت پر غسل کا حکم

استفتاء

میں نے سنا تھا کہ کوئی عورت احتلام والا خواب دیکھے اور جاگنے  پر صرف  خواب یاد ہو  یا خواب کی ساری کیفیت بھی یاد ہو لیکن اس کے کپڑوں پر  کوئی نشان نہیں تو اس پر غسل واجب نہیں جبکہ کچھ نے کہا کہ اگر احتلام والا خواب دیکھا ہو اور کیفیت بھی محسوس  کی ہو تو کپڑوں پر نشان نہ بھی ہو تو صرف خواب کی کیفیت کو محسوس کرنے کی وجہ سے  غسل واجب ہوجاتا ہے۔ یہ دو نوں باتیں دو الگ الگ عالم کی ہیں تو اب کس بات پر عمل کرنا چاہیے؟ فرق نہیں کرپا رہے۔

مہربانی کرکے آپ بتائیں کہ احتلام والا خواب دیکھیں اور صبح آنکھ کھلنے پر اگر فرق نہ کرپائیں کہ   اب بھی خواب والی کیفیت  ہے  کہ نہیں   تو کیا تب غسل واجب ہوجاتا ہے جبکہ کپڑوں پر   ناپاکی کا کوئی نشان نہ ہو ؟ ناپاکی کے صرف خواب کی کیفیت کی بناء پر غسل واجب ہوجاتا ہے جبکہ اس کیفیت میں بھی فرق نہیں کرپارہی ہو ، محسوس صرف خواب کی حد تک ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جاگنے کے بعد اگر جسم  یا کپڑے پر نشان لگا ہوا ہو یا کپڑوں اور جسم پر تو کوئی نشان نہ ہو لیکن تری فرج داخل (Vagina) سے باہر فرج خارج (Labia Majora) تک آگئی ہو تو ایسی صورت میں غسل فرض ہوگا اور اگر کپڑوں اور جسم پر بھی کوئی نشان نہ ہو  اور نہ  ہی تری فرج داخل (Vagina) سے باہر  فرج خارج (Labia Majora تک آئی ہو تو ایسی صورت میں غسل فرض نہ ہوگا۔ خواب چاہے  کیسا ہی ہو۔

ہندیہ (1/14) میں ہے:

وإن ‌استيقظ ‌الرجل ووجد على فراشه أو فخذه بللا وهو يتذكر احتلاما إن تيقن أنه مني أو تيقن أنه مذي أو شك أنه مني أو مذي فعليه الغسل ………… ولو تذكر الاحتلام ولذة الإنزال ولم ير بللا لا يجب عليه الغسل والمرأة كذلك في ظاهر الرواية؛ لأن خروج منيها إلى فرجها الخارج شرط لوجوب الغسل عليها وعليه الفتوى. هكذا في معراج الدراية

شامی(1/295) ميں ہے:

(‌وفرض) ‌الغسل (‌عند) ‌خروج (مني) من العضو ……. (منفصل عن مقره) …. (بشهوة)

(قوله: من العضو) ‌هو ‌ذكر ‌الرجل وفرج المرأة الداخل احترازا عن خروجه من مقره ولم يخرج من العضو بأن بقي في قصبة الذكر أو الفرج الداخل.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved