• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایجاب و قبول بلفظ قبول اور بلا گواہ نکاح

استفتاء

لڑکے نے فون پر لڑکی سے کہا: میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو حاضر و ناظر مانتے ہوئے تم کو اپنے نکاح میں قبول کرتا ہوں۔ کیا آپ کو قبول ہے؟

آگے لڑکی نے کہا: میں بھی آپ کو اللہ اور اس کے رسول کو حاضر و ناظر مانتے ہوئے آپ کو نکاح میں قبول کرتی ہوں۔

اسی طرح دو تین بار فون پر اسی طرح کی گفتگو کی ہے۔ کسی اور نے ان کی بات نہیں سنی۔ بعد میں ہم نے فون پر ان کی ریکارڈنگ سنی ہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ نکاح ہوگیا کہ نہیں اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا ہم اپنے بھائی کی کہیں اور شادی اگر کریں تو وہ پہلی ہوگی کہ دوسری ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ نکاح نہیں ہوا۔ کیونکہ نہ تو ایجاب و قبول صحیح ہے اور نہ اس کے گواہ ہیں۔ اگر دونوں اکٹھے رہ رہے ہیں تو توبہ و استغفار کریں اور صحیح طریقے سے نکاح کریں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved