• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اجتماعی قربانی میں سری پائے رکھنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک مدرسے میں اجتماعی قربانی میں ایک حصہ ڈالنے والوں کوقربانی کے حصے کے ساتھ سری یا پائے نہیں دیتے لیکن اگر کوئی شخص دوحصے ڈالے تو اس کو ایک پایا دیتے ہیں۔کیا اس طرح کرنا درست ہے؟یہ مدرسہ ہمارے رشتہ داروں کا ہے انہوں نے پوچھا ہے اس میں سری پایوں کو گوشت میں تقسیم نہیں کیا جاتا جس کے دوحصوں ہوں اس کو دیتے ہیں ورنہ سری پائے اپنے پاس رکھتے ہیں۔اگر پورے جانور میں سات حصے ہوں تو سری پائے کسی حصہ دار کو بھی نہیں دیتے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مدرسے والے سری پائے اگر اپنے انتظامات اورکام کے عوض رکھتے ہیں تو یہ جائز نہیں کیونکہ قربانی کے جانور کے سری پائے یا کھال وغیرہ کوبطور اجرت کے نہیں دے سکتےاور اگر بغیر اجرت کے رکھتے ہیں تو شرکاء کی دلی رضامندی کے بغیر رکھنا جائز نہیں اور دلی رضامندی کامطلب یہ ہے کہ اگر سب شرکاءیاکوئی ایک لیناچاہے تو اسےاس کےحصے کے بقدر دینے سے انکار نہ کیا جائے خواہ اس کا ایک حصہ ہویادو حصے ہوں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved