- فتوی نمبر: 18-365
- تاریخ: 22 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
ہمارا جزیرہ روڈریگس (RODRIGUES) جو کہ موریشس کے ماتحت ہے، ہمارا ایک ہی وقت ہے، موریشس کی حکومت ایک ہی ہے اور کرنسی ایک ہے، دوری موریشس سے 617 کلو میٹر ہے۔ روڈریگس کا عرض بیس کلو میٹر ہے، روڈریگس کا طول آٹھ کلومیٹر ہے۔ موریشس کا طول 60 کلو میٹر، موریشس کا عرض 40 کلو میٹر ہے۔ روڈریگس میں طلوع موریشس سے 23 منٹ قبل ہوتا ہے۔ روڈریگس میں عید کی چھٹی کا موریشس کے ہلال پر مدار ہے۔ کیا حنفی فقہ کے اعتبار سے روڈریکس اور موریشس ایک ہی ہلال پر رمضان اور عید کر سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کر سکتے ہیں۔
فتاویٰ شامی (418/3) میں ہے:
و اختلاف االمطالع …. غير معتبر على ظاهر المذهب و عليه أكثر المشائخ و عليه الفتوى.
© Copyright 2024, All Rights Reserved