• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

امام کا اقامت پوری ہونے کے بعد کسی اور کو نماز کے لیے آگے کرنا

استفتاء

اگر امام مسجد مصلٰی پر کھڑا ہو اور مقتدی نے اقامت پڑھ دی ہو،پھر اقامت پوری ہونے کے بعد وہ امام پیچھے آجائے اور نئے آنے والے شخص کو کہے کہ آپ نماز پڑھائیں تو کیا ایسا کرنا درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایسا کرنا درست ہے۔

الدر المختار مع ردالمحتار(2/ 87)میں ہے:

صلى ‌السنة بعد الإقامة أو حضر الإمام بعدها لا يعيدها بزازية. وينبغي إن طال الفصل أو وجد ما يعد قاطعا كأكل أن تعاد

وفی الشامية:(قوله: وينبغي إلخ) البحث لصاحب النهر.أقول: قال في آخر شرح المنية: أقام المؤذن ولم يصل الإمام ركعتي الفجر يصليهما ولا تعاد الإقامة؛ لأن تكرارها غير مشروع إذا لم يقطعها قاطع من كلام كثير أو عمل كثير مما يقطع المجلس في سجدة التلاوة

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved