- فتوی نمبر: 13-322
- تاریخ: 26 مارچ 2019
- عنوانات: حظر و اباحت > سونا چاندی اور دیگر زیورات کے احکام
استفتاء
کیا امیٹیشن جیولری پہن سکتے ہیں ؟جو سونے جیسی لگتی ہے لیکن سونا نہیں ہوتی ۔خاص طور پر انگوٹھی کے حوالے سے بتادیجئے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
خواتین کے لیے امیٹیشن جیولری پہننا جائز ہے ۔انگوٹھی پر اگر سونے ،چاندی کا پانی چڑھا ہوا ہو تو وہ بھی پہن سکتے ہیں اور اگر سونے،چاندی کا پانی چڑھا ہوا نہ ہو اور انگوٹھی لوہا ،پیتل ،تانبا، رانگ میں سے کسی دھات کی ہو تو یہ پہننا جائز نہیں ۔ اور اگر کسی اور دھات کی ہو تو بہر صورت پہن سکتے ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved