• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

انعامی اسکیم

استفتاء

پی کمپنی پراجیکٹ نیٹ ورک میں کنٹریکٹر حضرات کے لیے کوئی انعامی اسکیم نہیںہے۔ البتہ انہیں کمپنی کی ڈائری ،کیلنڈر،وال کلاک وغیرہ بطور تحائف دیے جاتے ہیں۔تاہم مارکیٹ میںکنٹریکٹر حضرات کیلئے انعامی اسکیم کا  ٹرینڈ(رواج)ہے۔ کنٹریکٹر حضرات کے لیے انعامی اسکیم کا شرعاً کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہدیہ کے بارے میں اصول یہ ہے کہ ایسے چھوٹے چھوٹے ہدیے جن کا مقصد محض تعارف ہوتا ہے اور ان کی وجہ سے کوئی بامروت آدمی کمپنی کی چیز تجویز کرنے پر اخلاقاً مجبور نہیں ہوتا ایسے ہدایا کا دینا تو جائز ہے جسے کیلنڈر قلم داں، قلم وغیرہ۔ البتہ ایسے ہدایا جو اخلاقی دبائو کا باعث بنتے ہیں وہ دینا جائز نہیں ایسی چیزیں جو کمپنیاں اپنی تشہیر کے لیے دیا ہی کرتی ہیں وہ معمولی ہیں اور ایسے ہدایا جو توقع کے بغیر دینے کا دستور ہیں وہ غیر معمولی ہیں جیسے موبائل فون سے لے کر اوپر تک کی چیزیں۔

(١)(البحرالرائق: (٦/٣٠٥)

الفرق بین الهدیة والرشوة أن الرشوة ما کان معها شرط الإعانة … في خزانة المفتین: والرشوة مال یعطیه أن یعینه.

(٢) ردالمحتار: (٥/٣٧٣)

لو أهداه لیعینه عند السلطان بلا شرط، لکن یعلم یقیناً أنه إنما یهدي لیعینه فمشائخنا علی أنه لا بأس به إلخ وهذا یشمل ما إذا کان من العمال أو غیرهم.  فقط والله تعالٰی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved