• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنا کر لائک اور فالو کر کے پیسے کمانے کا حکم

استفتاء

انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنا کر اس کو ایک ایپ سے کنیکٹ کیا جاتا ہے اس پر آپ کو لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں فالو یا لائک کریں آپ کو اتنی رقم ملے گی اس کی ترتیب یہ ہوتی ہے کہ مثلا میرا انسٹا گرام پر اکاؤنٹ  ہے  اسی طرح اور لوگوں کے بھی اکاؤنٹ ہیں تو اب وہ لوگ اپنی کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرتے ہیں تو میں  نے ان کو لائک یا فالو کرنا ہوتا ہے جس پر مجھے پیسے ملتے ہیں ان ویڈیوز اور تصاویر میں  نامحرم  بھی ہوتی ہیں کہ جن کا شرعی لباس بھی نہیں ہوتا ۔کیا اس طریقہ سے پیسے کمانا درست ہے؟

آپ کو پیسےروبیز کی شکل میں ملتے ہیں اور ایک روبی پاکستان 2.11 کا بنتا ہے اس کو پھر آپ کسی کرنسی چینجر میں ٹرانسفر کرتے ہیں اور پھرآپ جاز کیش میں ٹرانسفر کرتے ہیں اور یہ ایک Russian app ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کمائی کا مذکورہ طریقہ جائز نہیں ایک تو اس کی وجہ یہ ہے کہ محض  کسی تصویر یا ویڈیو کو لائک یا فالو کرنا  شریعت کی نظر میں قابل اجرت نہیں دوسرے اس وجہ سے کے مذکورہ طریقے میں ریٹنگ میں اضافہ مصنوعی ہے جو کہ دھوکے کی صورت ہے نیز اس میں غیر محرم کی تصاویر بھی ہوتی ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved