- فتوی نمبر: 11-326
- تاریخ: 06 اپریل 2018
- عنوانات: حظر و اباحت > کفار اور گمراہ لوگوں سے معاملات
استفتاء
مولانا صاحب کیا عیسائیوں کا جھوٹا کھانا جائز ہے؟ اور ان کے ساتھ کھانا یا ان کے ہا تھ کا بنا ہوا کھانا ٹھیک ہے کیا ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
غیر مسلموں کے ساتھ ایسا تعلق رکھنا جس سے اپنے دین کے بگڑنے کا اندیشہ ہو درست نہیں ۔البتہ کھانے میں یہ تفصیل ہے کہ اگر کھانے میں کوئی حرام چیز (خنزیر یا مردار یا نجس وغیرہ) نہیں تو کھانا جائز ہے۔ان کے جھوٹے کا بھی یہی حکم ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved