- فتوی نمبر: 11-105
- تاریخ: 16 مارچ 2018
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > مروجہ آن لائن کمپنیاں
استفتاء
ایک کمپنی ہے آن لائن انٹر نیٹ پر وہ کہتی ہے کہ آپ ہم سے پانچ ہزار کا ایک پیکج خریدو اور ہماری کمپنی کی 15ایڈز آپ دیکھو اس کے بدلے میں ہم آپ کو 140روپے روزانہ دیں گے جو کہ 365دن آپ کو ملتے رہیں گے ۔ایڈز بھی روزانہ دیکھنا ہوتی ہیں اور پیسے بھی روزانہ ملتے ہیں جس دن ایڈز نہ دیکھیں گے اس دن پیسے بھی نہ ملیں گے ۔ ایڈزجو ہیں وہ کپڑے وغیرہ کارٹون وغیرہ اورفرنیچر وغیرہ کی ہیں ٹی شرٹ وغیرہ ہیں ۔اور ایسی کوئی چیز نہیں ان کے اوپر پرنٹنگ والی جو کسی فرقے کے خلاف ہو یا توہین آمیز ہو برائے مہربانی فتوی دیں کہ کیا یہ کاروبار ٹھیک ہے جائز ہے ؟کہیں یہ سود تو نہیں ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سائل کو اشتہارات دیکھنے کے پیسے مل رہے ہیں اشتہارات کا دیکھنا ایسا عمل نہیں جس پر اجارہ ہو سکے اس لیے یہ معاملہ درست نہیں ۔
بدائع الصنائع4/46میں ہے:
ومنها:ان تکون المنفعة مقصودة یعتاد استیفاؤها بعقد الاجارة ویجری بها التعامل بین الناس ،لانه عقد شرع بخلاف القیاس لحاجة الناس ولاحاجة فیما لاتعامل فيه الناس
© Copyright 2024, All Rights Reserved