• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اسلام 360ایپ پر قرآن مجیدکی تلاوت کے ثواب کا حکم

استفتاء

کیا فرماتے ہے علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اسلام360 ایپ پر قرآن مجید  کی تلاوت کا ثواب کتاب میں دیکھ کر تلاوت کے برابرہے یا کم ہے    یا کیا بہتر ہے ؟

وضاحت مطلوب ہے:ایپ سے کیا مراد ہے ؟

جواب وضاحت : اسلام 360ایک ایپ ہے پاکستان کی یعنی موبائل ایپ ہے۔

وضاحت مطلوب ہے : آپ کے ذہن میں سوال کرنے کی کیا وجہ ہے ؟

جواب وضاحت :مذکورہ ویب سائٹ پر موجودقرآن مجید کسی  ذمہ دار ادارے کے چھاپہ  کا عکس نہیں ۔بلکہ ان کی اپنی کمپوزنگ  ہے۔اس لیے ہم نے سورۃ مدثر  میں "انہ فکر وقدر ”  کو بغیر تشدید کے زبرکے ساتھ دیکھا ہے ۔اورویب سائٹ والوں  نے دو تین  بار توجہ دلانے کے باوجود  درست نہیں کیا  ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ ایپ پر جب ہم نے سورۃ مدثر کا مذکورہ مقام دیکھا تو ہاں مذکورہ غلطی نہیں تھی بلکہ تشدید لگی ہوئی تھی تاہم تلاوت کےلیے ضروری ہے کہ ایسے قرآن  کا انتخاب کیا جائے جس کے پروف  کی تصدیق کسی ماہر قاری نے کی ہواور پبلشر نے اس کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرلیا ہو۔لہذا اگر مذکورہ ایپ پر رکھے  قرآن کی تصدیق اہل حق کے کسی ماہر ومستند قاری نے نہیں کی تو ایسے قرآن میں تلاوت سے گریز کریں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved