• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اسلامی بینک میں ملازمت

استفتاء

میرے بیٹے نے ***سے اکاؤنٹس اور فائنانس مینجمنٹ کے ساتھ ڈگری حاصل کی ہے۔ اب وہ کسی اسلامی بنک میں نوکری کر سکتا ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بہتر تو یہ ہے کہ اپنی تجارت کریں جو کھری ہو۔ اگر فی الحال اس کی استطاعت نہ ہو تو کسی اسلامی بینک میں وقتی طور پر ملازمت کر لیں۔ یہ یاد رہے کہ اسلامی بینکاری فی الحال سو فیصد اسلامی نہیں ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved