• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اسلامی بینک میں ملازمت

استفتاء

مودبانہ گذارش ہے کہ میں******راہنمائی کا خواستگار ہوں، میں نے BSC  کیا ہے اور عرصہ تیرہ سال سے بنک کی ملازمت سے منسلک ہوں۔ ابتداء بنک آف پنجاب میں ملازمت کی اور دس سال تک بنک آف پنجاب سے منسلک رہنے کے بعد بنک الحبیب میں بطور  منیجر آپریٹر کام شروع کیا۔ عرصہ تین سال سے میں سرکلر روڈ برانچ میں فرائض ادا کر رہا ہوں۔ میں شادی شدہ ہوں اور میری تین بیٹیاں ہیں جن کی عمریں بالترتیب 9 سال، 6 سال اور 4 سال ہیں۔ تینوں دی ایجو کیشرز سکول میں پڑھتی ہیں، میری بیوی ایک گھریلو خاتون ہیں۔ اگرچہ انہوں نے بھی ایم اے اردو  اور بی ایڈ کیا ہے۔ میرا  لاہور میں اپنا مکان ہے۔  جس میں میرے ساتھ میرے والدین ، ایک بھائی اور بھابھی  اور میری بیوی اورتین بیٹیاں رہتی ہیں۔ یہ مکان دو منزلہ  اور  5 مرلے کا ہے۔ میری ماہانہ تنخواہ 50 ہزار ہے۔ میں نے The Bankers Aveneue  میں ایک پلاٹ ماہانہ اقساط پر لے رکھا ہے، جس کی سہ ماہی  8 ہزار قسط ادا کر کرتا ہوں۔

ایک کار 2007 ماڈل 10 ہزار  اقساط پر لے رکھی ہے۔ اس کے علاوہ میرے گھر کا ماہانہ خرچ 20 ہزار ہے۔ میری بیٹیوں کی ماہانہ فیس 5600 ہے۔ اس کے علاوہ جو بچ جائے وہ کبھی علاج معالجے پر لگ جاتا ہے۔

میرے مندرجہ بالا تمام کوائف جان لینے کے بعد میری راہنمائی فرمائیں کہ آیا بنک کی ملازمت اسلام کی رو سے جائز ہے یا نا جائز ہے؟ نیز میزان بینک کے متعلق بھی فتویٰ دیں کہ آیا وہ بنکاری اسلام کی روح  کے مطابق ہے یا مخالف ہے؟ میرے پاس بنکاری کا تیرہ سالہ تجربہ ہے اور دیگر ملازمتوں کے مواقع میرے لیے ممکن نہیں۔ میرے لیے یہ ملازمت فی الفور چھوڑ دینا ممکن نہیں اور اتنا سرمایہ بھی نہیں  ہے کہ میں فوری طور پر کوئی اور کاروبار شروع کر سکوں۔

ان سب کے باوجود میں موجودہ حالات سے مطمئن بھی نہیں ہوں۔ اور بہتر راستہ اختیار کرنا چاہتاہوں تکاکہ میں اپنی آخرت سنوار سکوں۔ برائے مہربانی ان تمام حالات کی روشنی میں میری بہتر راہنمائی  فرمائیں، اور میری مشکلات کو آسان کرنے میں میری مدد فرمائیں۔ اگرچہ تمام مشکلات کا حل صرف اللہ کی ذات باری تعالیٰ ہی دے سکتی ہے۔ اللہ سے میرے  اور میرے اہل وعیال کے حق میں راستی کی دعا کریں اور مجھے حلال روزی کمانے کا بہترین حل بتائیں۔ اللہ ہم سب مسلمانوں کو رزق حلال اور راہ راست کی توفیق عطاء فرمائے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

فی الحال آپ کو اگر میزان بینک یا کسی اور اسلامی بینک میں ملازمت ملتی ہے تو اس کو اختیار کرلیں کیونکہ اسلامی بینکنگ اگر چہ پوری اسلامی نہیں ہے لیکن اس کی برائی کمتر تو ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ سے مانگتے رہیں کہ مزید اس کا نعم البدل عطا فرما دیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved