• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اسلامی بینکوں میں سرمایہ کاری اور سیونگ اکاؤنٹ

استفتاء

کچھ عرصہ پہلے آپ سے اسلامی بینکوں میں سرمایہ کاری اور سیونگ اکاؤنٹ کے بارے میں پوچھا تھا کہ یہ اسلامی رو سے جائز ہے یا ناجائز؟ آپ نے اسے غلط قرار دیا تھا۔ لیکن اب میں اسے دوبارہ آپ کی طرف بھیج رہا ہوں اس لیے کہ کچھ مزید اسلامی بینک جن کا تعلق ہمارے برادر اسلامی ملکوں سے ہے۔  انہوں نے ۔۔۔۔ لے کر بینکنگ شروع کی ہے۔ میں آپ سے اس لیے پوچھ رہا ہوں کیونکہ آپ ان بینکوں کی سرمایہ کاری کا بغور جائزہ اسلامی رو سے لیتے رہتے ہیں۔ کیا اب ان میں کوئی بینک ایسا ہے جس کی اسلامی طریقہ کے مطابق سرمایہ کاری جائز ہو یا ان تمام بینکوں میں اب کوئی گنجائش سرمایہ کاری کی نکلی ہے؟ اس بارے میں مجھے ضرور بر ضرور بتائیں تاکہ میں اسلامی رو سے جائز اگر سرمایہ کاری ہو تو میں بھی فائدہ اٹھا سکوں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سب ہی اسلامی بینکوں کا ایک جیسا حال ہے۔ اگر آپ کسی اسلامی بینک سے اپنے کاروبار میں سرمایہ کاری کروانا چاہتے ہیں تو اس سے متعلقہ تمام دستاویزی معلومات بھیجیں۔ ان کو دیکھ کر جواب دیں گے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved