- فتوی نمبر: 9-126
- تاریخ: 26 اکتوبر 2016
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
1۔کیا گاڑی، کار یا گھر کو بینک اسلامی/ کمرشل بینک (میزان بینک، حبیب بینک وغیرہ) سے لیز (مختلف اوقات کی ایک سال سے دس سال تک) کروا لینا اسلامی شرع کے حساب سے جائز ہے؟
2۔ دفتر کے کام کے لیے گاڑی لینی ہے تاکہ کسٹمرز سے ملا جا سکے، اگر گاڑی نہ ہو تو ہمارا کام بندہو جائے گا۔ موٹر سائیکل پر جائیں تو بھوت بن جاتے ہیں۔ ہمارا کلائنٹ کارپوریٹ ہے اس لیے اسے گاڑی پر جا کر ملنا پڑتا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ اس کام میں چند باتیں غیر شرعی ہیں اس لیے پرہیز کریں۔
2۔ کوئی سستی پرانی گاڑی خرید لیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved