- فتوی نمبر: 17-200
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہماراا سپرے کا کام ہے،کبھی ہمارے پاس کوئی اسپرے موجود نہیں ہوتی تو ہم دوسری دکان سے منگوا کر دے دیتے ہیں جب ہمارے پاس وہ اسپرے آتا ہے تو ہم اس کواسپرےلوٹادیتے ہیں، ساتھ کچھ پیسے بھی دے دیتے ہیں، اگر پیسے نہ دیں تواسپرے نہیں دیتے۔ کیا میرا کام درست ہے؟اگر نہیں تو درست بتلا کر عنداللہ ماجور ہوں
وضاحت مطلوب ہے: کہ پیسے کس وجہ سے دیتے ہیں؟
جواب وضاحت :ایسے ہی معاملہ منڈی میں رائج ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت جائز نہیں ہے، کیونکہ مذکورہ صورت قرض کی ہے کہ دکاندار اپنی ضرورت کے وقت دوسرے سےا سپرے بطور قرض کے لیتا ہے اورقرض واپس کرتے وقت اسپرے کے ساتھ کچھ پیسے بھی دیتا ہےچونکہ اسپرے کے ساتھ پیسے دینا معروف ہے، اس لیے یہ زائد پیسے دینا سود ہے اورنا جائز ہے۔
جائز صورت یہ ہوسکتی ہے کہ آپ اسپرے لیتے وقت اسپرے کا اتنے روپوں میں سودا کر لیا کریں جتنے آپ نے اسپرےسمیت واپس دینے ہوتے ہیں پھر واپسی پر آپ اتنے پیسے دے دیا کریں یا اسپرے اور کچھ پیسے دے دیا کریں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved