• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اشتہارات اور ان پر کلک کرنے کے متعلق ایک اشکا ل اوراس کا جواب

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک اشکال ہے کہ اجارہ اشتہارات کے دکھنے پر نہیں ہے بلکہ اشتہارات پر کلک کرنے پر ہے البتہ اشتہارات اور ان پر کلک کرنا سب محدود تعداد کے ساتھ ہو گا جو ایڈپیک کے مطابق ہو گی اور اجرت بھی اس کے مطابق ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اصل اجارہ اشتہارات دیکھنے پر ہے جن اداروں کے اشتہارات ہوتے ہیں ان کو اس سے غرض ہوتی ہے کہ ہمارے اشتہارات کو کتنے لوگوں نے دیکھا ہے کلک دیکھنے کی تصدیق کے لیے ہے اس لیے کلک کی حیثیت ثانوی ہے اصل نہیں چونکہ آن لان دیکھنے کی تصدیق کا ذریعہ کلک ہی ہے اسلیے عنوان کلک کا دید یا جاتا ہے ۔ اور اگر دیکھنے سے قطع نظر کرلیا جائے تب بھی محض کلک ایک بے فائدہ عمل ہے جو اجارہ کا معقود علیہ بننے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔نیز کلک کرنے والا دوسرے کا کوئی کام نہیں کررہا ہوتا کہ جس کی وجہ سے وہ اجرت کا مستحق بنے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved