- فتوی نمبر: 12-220
- تاریخ: 27 جون 2018
استفتاء
مارچ: ……………… شروع 17 کو ، … اور ختم 23 کو… ٹوٹل 6 دن۔
اپریل: ……………… شروع 13 کو … اور ختم 20 کو … ٹوٹل 7 دن۔
مئی: ……………… سپوٹنگ 7,8,9 تاریخ کو … 3 دن۔
……………… پھر 10 مئی سے زیادہ خون … ختم 20 کو … ٹوٹل 10 دن۔
……………… پھر 23 مئی تا حال جاری ہیں ۔
نوٹ: 17 مارچ سے پہلے 24 دن پاک رہی، پر مجھے یاد نہیں کہ اس ٹائم میں مجھے کوئی سپوٹنگ ہوئی تھی کہ نہیں ۔
زیادہ تر ظہر سے پہلے خون شروع ہوا اور رات کے کسی پہر (یعنی آدھی رات کے بعد بند ہوا)۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں عورت کی پاکی کی عادت 21 دن اور حیض کے 7 دن ہیں ۔ اس لحاظ سے 12 مئی تا 18 مئی حیض اور 19 مئی تا 8 جون 21 دن پاکی، اور 9 جون تا 15 جون 7 دن حیض کے، اور 16جون تا 6 جولائی پاکی اور 7 جولائی تا 13 جولائی حیض کے ہیں ۔
اگر عورت کی یہی صورت حال رہے (یعنی جب تک درمیان میں 15 دن یا زیادہ کی پاکی نہ آئے) تو آئندہ کے لیے عورت 21 دن پاکی اور 7 دن حیض کے شمار کرے گی۔ اور اگر صورت حال تبدیل ہو جائے تو دوبارہ پوچھ لیا جائے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved