• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

استخارے کے ایک خاص طریقے سے متعلق سوال

استفتاء

استخارہ کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہے کہ شروع اور آخرمیں تین تین مرتبہ درود شریف درمیان میں چار قل ، آیۃ الکرسی ،سورۃ الفاتحہ پڑھ کر ایک تسبیح 100 دانوں والی لے کر اس پر پھونک ماریں پھر تین دفعہ کلمہ طیبہ پڑھ لیں اور تسبیح کے اوپر کے حصہ کو نیچے کریں اور نچلے حصہ کو اوپر کریں یہ عمل تین مرتبہ کریں پھر چند دانوں کو متعین کرکے ان پر پڑھے بسم اللہ خیرہ اور ایک دانہ گرادیں پھر پڑھیں بسم اللہ شرہ ایک دانہ گرادیں ۔اب اگر آخر کاجو دانہ ہو اس پر اگر بسم اللہ خیرہ آجائے تو وہ کام کرلیں جس کے لئے استخارہ کیا ہے اور اگر آخر کے دانہ پر بسم اللہ شرہ آجائے تو وہ کام نہ کریں اس کام میں نقصان ہوگا ۔

سوال یہ ہے کہ اس طرح کا استخارہ ثابت ہے یا نہیں   ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

استخارے کا مذکورہ طریقہ شریعت سے ثابت نہیں ہے  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved