- فتوی نمبر: 23-186
- تاریخ: 23 اپریل 2024
استفتاء
مجھے استخارہ کے بارے میں پوچھنا ہے:
- کیا استخارہ 1 دن ہی کرنا کافی ہے یا 7 دن تک کرنا چاہیے.
- اور کیا خواب میں کچھ نظر آنا ضروری ہے یا 7 دن تک استخارہ کر کے اللہ پاک پر بھروسہ کرنا چاہیے کہ جو ہو گا اچھا ہو گا.
- اور کسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ جائے نماز کے نیچے 2 پرچیاں لکھ کر رکھیں 2 نوافل پڑھ کر ایک پرچی اٹھا لیں جو بھی پرچی پر ہو ویسا کر لیں. کیا ایسا کچھ درست ہے.
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
- اگر سات دن سے پہلے معاملہ واضح نہ ہو تو استخارہ سات دن تک کرنا چاہئے۔
- خواب میں کچھ نظر آنا ضروری نہیں بلکہ کسی ایک طرف دل کا رجحان کافی ہے، لہٰذا اگر دل کا رجحان بھی کسی طرف نہ ہو رہا ہو تو 7دن تک استکارہ کرکے اللہ پاک پر بھروسہ کریں کہ جو ہوگا ان شاء اللہ اچھا ہوگا۔
- یہ طریقہ سنت سے ثابت نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved