• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

استنجاء میں پاکی حاصل کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے کہ پیشاب یا پاخانہ کرنے کے بعد اگر مسلم شاور سے بالکل باریک پانی کی دھار (کموڈ چھنٹوں سے بچنے کے لیے ) پیشاب کی جگہ کو دھو لیا جائے تو طہارت ہو جاتی ہے یا نہیں ؟یعنی تیز پانی بہانا تو ضروری نہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

پانی سے استنجاء کرنے کے لیے پانی کی دھار کا تیزہونا شرط نہیں بلکہ اتنی بات کافی ہے کہ نجاست کے دور ہوجانے کا غالب گمان ہوجائے۔فتاوی عالمگیری (۹۵/۱) میں ہے

وصفة الاستنجاء بالماء أن يستنجي بيده اليسرى­­­­­­­­ …………فيغسل حتى يطمئن قلبه أنه قد طهر بيقين أو غلبة ظن ويبالغ فيه إلا أن يكون صائما ولا يقدر بالعدد إلا أن يكون موسوسا فيقدر في حقه بالثلاث كذا في التبيين ولا يستعمل في الاستنجاء إلا أكثر من ثلاث أصابع ويستنجي بعرض الأصابع لا برءوسها كذا في محيط السرخسي ويصب الماء بالرفق ولا يضرب بالعنف كذا في المضمرات ويدلك برفق

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved