• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

استصناع کی صورت میں ایڈوانس دی ہوئی رقم اورشئی مصنوع پر زکوۃ کاحکم

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی! میں نے ایک فلیٹ بک کروایا 17-10-17 کو، جو ابھی تک زیر تعمیر ہے، اس فلیٹ میں نہ؛ تو میں زمین کا مالک ہوں اور نہ ہی چھت کا، ابھی نہ رجسٹری ہوئی ہے اور نہ ہی قبضہ ملا ہے، تعمیر چل رہی ہے۔ میں نے تقریباً 12 لاکھ روپے ادا کر دیے ہیں، باقی ادا کرنے ہیں۔ کیا ان 12 لاکھ کی زکوٰۃ ادا کرنی ہو گی؟ جو کہ قسطوں میں تھوڑے تھوڑے کر کے دیے گئے ہیں۔ از راہ کرم آج ہی جواب کا منتظر ہوں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت استصناع کی ہے۔ اس لیے نہ ایڈوانس دی ہوئی رقم پر زکوٰۃ ہے کیونکہ ثمن (پیمنٹ) کا حصہ ہے اور نہ مکان کی مالیت پر زکوٰۃ ہے کیونکہ ابھی تک قبضہ نہیں ملا اور ابھی کچھ کام بھی باقی ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved