- فتوی نمبر: 1-34
- تاریخ: 10 فروری 2005
- عنوانات: عبادات
استفتاء
اعتکافِ مسنونہ رمضان عشرہ آخیرہ کے توڑنے کی قضاءہے یا نہیں ۔ اگر ہے تو کتنے دن ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اعتکافِ مسنونہ اگر دن میں ٹوٹا ہے تو صرف اسی دن کی قضاءواجب ہے یعنی صبح صادق سے پہلے روزہ رکھ کر اعتکاف کی نیت سے مسجد میں داخل ہو اور غروبِ آفتاب کے بعد نکل آئے ۔اور اگر اعتکاف رات کو ٹوٹا ہے تو صرف ایک رات اور دن کی قضاءکرے یعنی مغرب سے پہلے مسجد میں داخل ہو اور آئندہ دن روزے کیساتھ مسجد میں رہے اور غروبِ آفتاب کے بعد مسجد سے نکل آئے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved