• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جاز کیش اکاؤنٹ سے ملنے والے منٹس کاحکم

استفتاء

1۔جاز کیش اکاؤنٹ جاز کی کسی سم پر بغیر کسی چارجز #786٭ ملا کر کھلوایا جاسکتا ہے۔ اس اکاؤنٹ کو کھولنے کے بعد کسی فرنچائز پر جاکر اس میں پیسے ڈلوائے جاتے ہیں ۔ ڈلوائے جانے والے پیسے اگر 1000روپے یا اس سے زیادہ ہوں تو ایک دن گزرنے کے بعد سے جب تک اس اکاؤنٹ میں 1000روپے ہوں گے اس وقت تک اکاؤنٹ ہولڈر کو روزانہ کچھ منٹس، SMS اور MBs مفت ملتے رہیں گے۔ جتنی رقم ہزاروں میں بڑھتی جائے گی روزانہ ملنے والے منٹس وغیرہ بھی زیادہ ہوتے جائیں گے۔

2۔پھر اس جاز کیش اکاؤنٹ سے کسی بھی نیٹ ورک پر ایزی لوڈ کرسکتے ہیں خواہ وہ نیٹ ورک جاز کا ہو یا کوئی دوسرا ہو۔ البتہ اگر اس اکاؤنٹ سے جاز یا وارد کے کسی نمبر پر 100 روپے یا زیادہ کا ایزی لوڈ کریں تو اکاؤنٹ ہولڈر کو 1000منٹس، SMS اور 100MBs بھی ملتے ہیں ۔ اور ان منٹس وغیرہ کا ملنا اکاؤنٹ میں 1000 روپے ہونے پر موقوف نہیں صرف 100 روپے ہی ہوں ان کو ایزی لوڈ کرنے پر بھی یہ منٹس وغیرہ مل جاتے ہیں ۔ جبکہ جاز، وارد کے علاوہ کسی دوسرےنیٹ ورک  پر ایزی لوڈ کرنے سے یہ سہولت نہیں ملتی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔  مذکورہ صورت میں اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقم کی حیثیت قرض کی  ہوتی ہے  اور قرض دینے کی بنیاد پر حاصل  ہونے والا نفع سود ہے ۔ لہذا مذکورہ صورت میں جو منٹس  اور ایس ایم ایس مفت ملتے ہیں  ان کا استعما ل کرنا درست نہیں ہے ۔شامی 7/413 میں ہے

کل قرض جر نفعا حرام

2۔ اس صورت میں جو  منٹس   sms اور mbs مفت ملتے ہیں  ان کا استعما ل جائز ہے کیونکہ یہ کمپنی کی طرف سے اپنے کلائنٹس کو کمپنی کی سروس استعما ل کرنے پر دی جانے والی سہولت ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved