• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جہاں جمعہ کی نماز درست نہیں وہاں عیدکی نماز بھی درست نہیں

استفتاء

ہمارے گاؤں مرجلے تحصیل مارتونگ ضلع شانگلہ ( سوات ) میں  چونکہ جمعتہ المبارک فرض واجب نہیں ہے ، کیونکہ وہ چھوٹا گاؤں ہے اور وہاں جمعہ کی نماز ادا کرنے سے ہم سے  ظہر کی نماز ساقط ہوجاتی ہے جو کہ فرض ہے ہمارے اوپر لیکن اگر عید کی نماز باجماعت ادا کرلیں تو کیا اس میں بھی کوئی حرج ہے؟ حالانکہ اس کےادا کرنے سے کسی نماز کاترک بھی لازم نہیں آتا ( ظہر کی طرح ) تو اگر ہم نماز عیدین باجماعت جوڑ اورپیار محبت بڑھانے کے لیے اکٹھے ادا کرلیں تو یہ جائز ہے یا ناجائز ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عید کی نماز بھی اسی جگہ درست  ہے جہاں جمعہ درست ہے ، چونکہ آپ کے گاؤں میں جمعہ کی نماز درست نہیں اس لیے وہاں عید بھی درست نہیں ہوگی۔ چنانچہ آپ جو نماز پڑھیں گے وہ واجب کی بجائے نفل ہوگی ، اور نفل کی جماعت تداعی کےساتھ درست نہیں۔لہذا آپ عید کی نماز نہ پڑھیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved