• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جائیداد بیچ کرروگارکاسلسلہ بنانا

استفتاء

بچے بالغ ہوجائیں باپ ان کی ہرممکن تربیت کرکے پالے اور بالغ ہونے کے بعد مکمل نافرمان ہوں اور باپ کے پاس صرف ریڑھی لگانے جتنی جائیداد ہو اور وہ باپ کی کسی قسم کی مدد کرتے ہوں تو ان کا معمولی سی جائیداد میں حصہ بنتا ہے؟باپ کا کوئی روزی کا سلسلہ بھی نہیں ہے اور چار بیٹے جوان ہیں۔

مزید تفصیل: میں نے اپنے بال بچوں کو معاشی اعتبار سے خود کفیل کرنے کی کوشش کی ہے مگر وہ نااہل رہے، بھائی نے دکان قبضے میں لی ہے ۔اب میرے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ میرے پاس کچھ زمین ہے جسے بیچ کر میں اپنا کوئی معاشی شغل بنانے کا سوچ رہا ہوں ۔یہ میرے بچوں کی حق تلفی تو نہ ہوگی؟مجھے بعض لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ اولاد چاہے کیسے بھی ہو باپ کو انہیں جائیداد میں سے حصہ دینا چاہیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ حالات میں اپنی زمین بیچ کر اپنے لیے معاش کا کوئی سلسلہ بنانا چاہیں تو بنا سکتے ہیں،یہ بچوں کے ساتھ حق تلفی نہ ہوگی کہ یہ کاروبار بھی بالآخر بچوں کو وراثت میں ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved