• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جعلی سرٹیفیکیٹ

استفتاء

حضرت میں ایک سرکاری ملازم ہوں محکمہ انکم ٹیکس میں انسپکٹر کے طور پر کام کر رہا ہوں ۔ اس نوکری کے ساتھ میں  اکاؤنٹ کی ڈگر/ سند 2/1/7 سال میں حاصل کی اور لاکھوں میں خرچہ کیا۔ کیونکہ میرا 17 سالہ تجربہ اس سند کے اعتبار سے غیر مطلقہ ہے میں جدہ میں ایک نوکری عہدہ Assistant Chief Accountant  کے لیے  عرض دینا چاہ رہا ہوں جس کا تجربہ کم از کم چار سال مانگا ہے۔ اس شرط کو پورا کرنے کے لیے  سرٹیفیکیٹ بنوانا چاہ رہا ہوں۔ اور نوکری کے لیے تجربہ کی شرط بتائی جاتی ہے۔ میرے ایک استاد نے مشورہ دیا ہے کہ آ پ جعلی سرٹیفیکیٹ بنوا لیں میں آپ کو کچھ کام سکھا دوں گا اور آپ اپنی ملازمت میں چلیں جائیں گے۔ میں عمر چالیس سال گذار چکا ہوں اور کیا اس طریقہ سے ملازمت حاصل کرنے کا کوئی رستہ ہے۔ میرے استاد نیک دل ہیں اور ہمدردی میں بغیر کسی لالچ کے یہ سب کر رہے ہیں۔ برائے کرم آپ رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنے کی کوئی گنجائش ہے؟ بندہ آپ کے لیے دعا گو ہوں گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جعلی سرٹیفیکیٹ جعلی ہی ہوتا ہے ۔ ہم اس کو کیسے جائز کہہ سکتے ہیں۔ اس سے اجتناب کیجئے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved