- فتوی نمبر: 13-99
- تاریخ: 21 اپریل 2019
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
مستورات کی جماعت ہمارے گھر آئی ایک قریبی رشتہ دار نے کچھ پیسے ان کے اکرام کے لیے دئیے ہوئے ان پیسوں سے آیا ہواکھانا پھل وغیرہ ہمارے گھر کی مستورات بچے اور آنے جانے والے ذاتی مہمان جماعت کے قیام کے دوران استعمال کرسکتے ہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر یہ استعمال تبعا ہو تو درست ہے ورنہ نہیں ۔تبعاًاستعمال کی ایک صورت یہ ہے کہ کھانا وغیرہ بچ جائے اور ایک صورت یہ ہے کہ جماعت کے ساتھی جب کھانا وغیرہ استعمال کریں تو اس وقت جن افراد کے جماعت کے ساتھ کھانے وغیرہ میں شریک ہونے کی ضرورت ہو اتنے شریک ہوں ۔ایک صورت یہ بھی ہے کہ بہت معمولی مقدار کسی بچے کودے دیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved