• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جاندار کی تصاویر کی ویڈیو لگا کر کمائی کرنا

استفتاء

میرا نام  زید ہے۔ میرا سوال  یہ ہے کہ میرا  یوٹیوب پر چینل ہے اور میں اس  پر برڈز سے ریلیٹڈ (پرندوں سے متعلق) ویڈیو لگاتا ہوں جس میں، میں میوزک کا استعمال نہیں کرتا ہوں صرف بیان، تلاوت اورنعت وغیرہ کا استعمال کرتا ہوں تو اگر  مجھے  اس کے ذریعے ارننگ (کمائی)  ہوتی ہے تو کیا میری  کمائی ٹھیک ہے ؟ میں اس پر کام کر سکتا ہوں کیونکہ میں اس میں صرف برڈز سے ریلیٹڈ(پرندوں سے متعلق) ویڈیو لگاتا ہوں کوئی میوزیکل ویڈیو یا اور کچھ نہیں لگاتا ہوں اس میں صرف برڈز(پرندے) ہوتے ہیں اور یا پودوں وغیرہ کی تصویریں  ہوتی ہیں اس میں گانے وغیرہ کا کوئی Concept (تصور)نہیں۔

وضاحت  مطلوب ہے: اس میں پرندوں کے چہرے  بھی دکھائی  دیتے ہیں؟

جواب وضاحت: جی چہرے دکھائی دیتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں پرندوں  کی  تصاویر   لگا کر کمائی کرنا تو درست نہیں البتہ  پودوں کی تصاویر لگا کر کمائی کرنا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved