- فتوی نمبر: 8-347
- تاریخ: 05 اپریل 2016
- عنوانات: حظر و اباحت > تصاویر
استفتاء
مسجد میں ہر دینی پروگرام کی ویڈیو بنانا جائز ہے؟ کیا دار العلوم دیوبند سے اس کے جواز کا کوئی حکم یا ناجائز کا حکم موجود ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہماری تحقیق کے مطابق جاندار کی ویڈیو بنانا جائز نہیں، خواہ وہ کسی دینی پروگرام کی ہو یا دوسرے پروگرام کی ہو۔
مفتی احمد ممتاز صاحب کی کتاب ’’ٹی وی چینل کے ذریعے تبلیغ اور ڈیجیٹل تصویر‘‘ میں دار العلوم دیوبند کا بھی یہی فتویٰ نقل کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved