- فتوی نمبر: 14-138
- تاریخ: 19 مارچ 2019
- عنوانات: حظر و اباحت > تصاویر
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جاندار کی تصویر دیکھنا جائز ہے؟جیسا کہ اسلامک ویڈیوز میں تصویریں وغیرہ ہو تی ہیں اور کوئی پکچرز وغیرہ دیکھنا کیسا ہے ؟عا م طور پر واٹس ایپ پہ تصویریں ہوتی ہیں ان کا دیکھنا کیسا ہے ؟جائز ہے یا ناجائز؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جاندار کی تصویر دیکھنا جائز ہے بشرطیکہ تصویر کو لذت کی نظر سے نہ دیکھا جائے اور تصویر کسی عورت کی نہ ہو ۔
امداد الفتاوی (249/4)میں ہے:
اور اس تصویر کی طرف کوئی امر مکروہ بھی منسوب نہ کیا گیا ہو محض تفریح وتلذذ ہی کے لیے ہو کیونکہ محرمات شرعیہ سے تلذذ بالنظر بھی حرام ہے ۔
فی الدر المختار
وحرم الانتفاع بها (الخمر)ولو سقی دواب او الطین او نظر للتهی۔۔۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved