- فتوی نمبر: 17-192
- تاریخ: 18 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > تصاویر
استفتاء
مفتی صاحب یہ ویڈیو دیکھیں اس میں تصویر کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت سیٹ کی گئی ہے آج کل بہت سے لوگوں کے اسٹیٹس میں ایسی ویڈیو دیکھنے میں آ رہی ہے جن میں تصویر کے ساتھ تلاوت ہوتی ہے دیکھ کر عجیب سا لگا دکھ بھی ہوا منع کرنے پر سمجھانے پر لوگ مختلف دلیل دیتے ہیں اسے گناہ نہیں جانتے غلطی نہیں سمجھتے اس بارے میں کیا رائے ہے آپ کی؟کیا یہ گناہ ہے؟یا نیت صحیح ہو تو کوئی صورت ہے جائز ہونے کی؟ پلیز رہنمائی فرما دیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہماری تحقیق میں جاندار کی ڈیجیٹل تصویر بھی ناجائز ہے اور کسی ناجائز چیز کو قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ جوڑنا (سیٹ کرنا) بھی ناجائز ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved