• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جانور کو ذبح کرنے کےبعد جلدی ٹھنڈا کرنے کےلیے اس کے دل میں چھری مارنا

استفتاء

ہماراقصاب کاپیشہ ہے ،قصابوں کے یہاں جانور کو ذبح کرنے کےبعد کھال کو چھاتی تک چیر کردل سے اوپر حلقوم میں چھری ماری جاتی ہے تاکہ جانور کا خون جلدی بہہ جائے اورجلدی ٹھنڈا ہوجائے ۔اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ طریقہ کارجائز نہیں،کیونکہ مذکورہ طریقہ کار میں جانور کے ٹھنڈاہونے سے پہلےاس کی کھال اتار نی پڑتی ہے جو ضرورت سے زائد تکلیف کی وجہ سے مکروہ ہے ۔

نیز اس صورت میں جانور کا خون جلدی نہیں نکلتا بلکہ دل بند ہوجانے کی و جہ سے باقی خون جسم میں ہی رہ جاتا ہے جس سے جانور کو ذبح کرکے اس کا خون نکالنے کا مقصد فوت ہوجاتا ہے۔

تنوير الابصار :9/495

(و)کره کل تعذيب بلافائدة مثل(قطع الرأس والسلخ قبل ان تبرد)اي تسکن عن الاضطراب الخ

مسائل بہشتی زیور(2/420)میں ہے:

جانور کے ٹھنڈا ہونے سےپہلے اس کاسرکاٹنا یا کھال اتارنا مکروہ ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved