- فتوی نمبر: 17-104
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > قربانی کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ
2۔اگر جانور کو ذبح کرنے سے پہلے اس کا منہ قبلہ کی طرف سے پھر جائے اور قبلہ کی جانب کرنے سے جانور کو تکلیف ہوتی ہو تو اسی سمت میں ذبح کرنا ٹھیک ہے؟
وضاحت مطلوب ہے: قبلہ کی جانب کرنے سے جانور کو تکلیف کیوں ہوتی ہے؟
جواب وضاحت : جانورباندھا ہوا ہو اورگرنے سے اس کا منہ قبلہ کی الٹ سمت ہوگیا ہو اور جانور بڑا بھی ہو اس کو اب زمین پر گھیسٹ کر قبلے کی طرف کرنا پڑتا ہے جس سے جانور کو تکلیف ہو سکتی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
2۔ اگر جانور کا منہ قبلہ کی طرف کرنابہت مشکل ہوتوجس سمت میں بھی ہو اس کا ذبح کرنا درست ہے۔
فتاوی شامی 495/9میں ہے:
2۔(و)كره( ترك التوجه الى القبلة) لمخالفته السنة قوله: ( لمخالفته السنة) اي: المؤكدۃ توارثه الناس فىكره تركه بلاعذر
© Copyright 2024, All Rights Reserved