• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جانور میں حرام اور مکروہ چیزیں

استفتاء

حلال و طیب جانور میں کتنی چیزیں قطعی حرام،مکروہ تحریمی،مکروہ تنزیہی۔ناپسندیدہ و مباح ہیں ۔ کتاب و سنت کے حوالے سے بیان فرمائیں تا کہ بندہ اس پر عمل کر سکے ۔کیونکہ عام طور پر بہت سے لوگ بکرے کے گردے اور کپورے کھاتے ہیں اور اوجڑی کو سنت کہتے ہیں ۔نیز کیا قربانی والے جانور کا بھی یہی حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حلال جانور کی مندرجہ ذیل سات چیزیں مکرہ تحریمی ہیں

۱۔پتہ ۲۔مثانہ ۳۔شرمگاہ ۴۔ غدود ۵۔ آلہ تناسل ۶۔ خصیے یعنی کپورے ۷۔ خون

عن مجاهد قال کره رسول الله ﷺ من الشاة سبعاً المرارة والمثانة والغدة والحیا والذکر والدنیثین والدم ( کتاب الاثار محمد)

حضرت مجاہد ؒ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ بکری ( بلکہ کسی بھی حلال جانور)کے سات اعضاءکھانے کو ناجائز فرماتے تھے۔ یعنی پتہ غدود مثانہ شرمگاہ آلہ تناسل خصیے کپورے اور خون۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved