• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جرابوں پر مسح کرنے کا حکم

استفتاء

میں ساؤتھ افریقہ میں رہتا ہوں اور میں نے جرابوں کے مسح کے بارے میں پوچھنا تھا کہ کیا اونی ، سوتی یا پولیسٹر کی جرابوں پر مسح ہوگا؟ یا مسح صرف چمڑے وغیرہ کے موزے پر ہی ہو گا ؟ براہ کرم اس کے لیے قرآن وحدیث کے حوالے سے رہنمائی فرمادیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جن جرابوں  میں مندرجہ ذیل تین باتیں نہ ہوں ان پر مسح جائز نہیں :

1۔جرابیں ایسے موٹے کپڑے کی ہوں کہ ان کو بغیر جو تے کے پہن کر تین میل پیدل چلا جائے تو وہ نہ پھٹیں۔

2۔وہ جرابیں کسی دوسری چیز (مثلا لاسٹک وغیرہ) کے بغیر کپڑے کی موٹائی کی وجہ سے پنڈلی پر قائم رہ سکیں جیسے چمڑے کا موزہ قائم رہتا ہے۔

3۔ان میں پانی جلدی سے دوسری طرف پار نہ ہو۔

نوٹ: دلائل کے لیے فقہی مقالات (مصنفہ : مفتی تقی عثمانی صاحب ) جلد 2 صفحہ نمبر 9 تا 24 ملاحظہ فرمائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved