• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جاتجھے طلاق ہو گئی ہے جاہوگئی ہے‘‘سے طلاق کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرے شوہر نے مجھے لڑائی کے دوران کہا ہے کہ ’’جاتجھے طلاق ہو گئی ‘‘میں نے کہا کہ آپ ہوش میں تو ہو یہ مذاق نہیں ہے کیا کہہ رہے ہیں آپ؟ تو انہوں نے کہا یہ کہا ہے’’جا ہو گئی طلاق ‘‘اس دودفعہ کہنے میں تین سے پانچ منٹ کا فرق تھا ۔قاری صاحب برائے مہربانی مجھے بتادیں کیا اس طرح طلاق ہو گئی ہے ؟اور وہ اب اس بات کو مان بھی نہیں  رہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں شوہر کے ’’جاتجھے طلاق ہو گئی ‘‘کہنے سے ایک رجعی طلاق ہو گئی ہے، عدت  گذرنے سے پہلے رجوع ہوسکتا ہے ،بیوی کےدوبارہ پوچھنے پر کہ ’’کیا کہہ رہے ہیں آپ ؟شوہر کا یہ کہنا’’  کہا ہے ،جا ہو گئی طلاق‘‘ اس سے نئی طلاق واقع نہ ہو گی کیونکہ یہ سابقہ کہے ہوئے جملے کی دوبارہ اطلاع ہے ،نئی طلاق دینا اس سے مراد نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved