• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جائز نماز پرانی ہوتو تعظیم کی جائے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

گھر میں جو جائے نماز پرانا ہوجائے اورپھٹ جائے اس کاکیا کرنا چاہیے میرے سسرال میں ایک جائے نماز کو انہوں نے میٹ بنایاہواہے مجھے دل میں غلط لگتا ہے پر میں ابھی نئی نئی گئی ہوں ادھر، کچھ بول نہیں سکتی،میں نے سوچا کہ آپ سے پوچھ لوں کہ کیا کروں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جائے نماز(مصلی)نماز پڑھنے کےکام آتا ہے اس وجہ سے وہ قابل احترام ہے اورجب وہ پرانا وبوسیدہ ہوجائے تو پھر اسے کسی قابل احترام کام میں استعمال کرنا چاہیے یا مناسب طریقہ سے ٹھکانے لگادینا چاہیے۔کسی بے احترامی والی جگہ یا بے احترام کام میں استعمال کرنا مناسب نہیں ہے باقی اپنے گھر والوں کو پیارومحبت وحکمت سے سمجھالیں۔

في الشامية:1/355

ولا ترمي براية القلم المستعمل لاحترامه كحشيش المسجد وكناسته لا يلقى في موضع يخل بالتعظيم۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved