• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جاز کیش اکاؤنٹ میں ریڈی کیش (ReadyCash)سہولت سے فائدہ اٹھانے کا حکم

استفتاء

جاز کیش اکاؤنٹ میں ریڈی کیش(ReadyCash)  آفر  سے پیسے حاصل کر کے استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟

نوٹ : جاز کمپنی کی ویب سائٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق  اس آفر میں صارفین سو(100) روپے سے لے کر  دس ہزار (10000) روپے کی مالیت کا فوری قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس آفر کا مخصوص کوڈ(*786*4*1#) ملانے کے بعد یہ رقم صارف کے جاز کیش اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی اور صارف اس کو استعمال یا وصول کر سکے گا ۔

کمپنی کی طرف سے اس قرض کی واپسی کی عام مدت چار ہفتے ہے  کہ صارف قرض کی رقم چار ہفتے بعد واپس کرے گا یا اگر اس کے اکاؤنٹ میں رقم موجود ہو گی تو کمپنی خود ہی قرض اور فیس کی کٹوتی کر لے گی۔ صارف کے اکاؤنٹ میں پیسے موجود نہ ہونے کی صورت میں  کمپنی قرض واپسی کی مدت میں ایک ہفتہ اضافہ کر دیتی ہے  اور یہ اضافہ زیادہ سے زیادہ چار ہفتے تک ہوسکتا ہے۔صارف کو قرض لی گئی رقم پر ایک خاص رقم فی ہفتہ  کے حساب سے فیس کی مد میں کمپنی کو ادا کرنی پڑے گی۔ یعنی اگر کسی صارف نے ایک ہزار (1000) روپے قرض لیے ہیں  اور چار ہفتوں بعد مکمل واپسی کی ہے  تو صارف  ایک ہزار (1000)روپے  پر فی ہفتہ پچاس  (50) روپے فیس ادا کرے گا اور ٹوٹل بارہ سو (1200) روپے واپس کرے گا۔

اور اگر صارف قرض کی واپسی قسط وار کرتا ہے تو ہفتہ وار فیس بقایا رقم پر ادا کرے گا۔ یعنی اگر پانچ سو (500)ادا کر دیا ہے  اور پانچ سو (500)بقایا ہے تو اب   اس بقایا پانچ سو (500) پر فی ہفتہ پچیس (25)روپے  فیس ادا کرے گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ریڈی کیش آفر سے قرض حاصل کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں حاصل شدہ قرض سے زیادہ رقم واپس ادا کی جاتی ہے اور دیے ہوئے قرض سے زیادہ رقم  کی واپسی سودہے اور جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved