- فتوی نمبر: 22-256
- تاریخ: 10 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > قرض و ادھار
استفتاء
جاز کیش ایپ کے ذریعہ 100 روپے آسانی سے کمائے جا سکتے ہیں صرف ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور دس دن لگاتار ٹرانزیکشن کریں اور جیتیں ۔ شرائط و ضوابط درج ذیل ہیں:
صارفین کو 100 روپے جیتنے کے لئے دس دن لگاتار ایپ کے ذریعہ کوئی بھی ٹرانزیکشن کرنی ہو گی جو کم از کم 50 روپے کی ہو۔ آفر 31 دسمبر تك ہے اور آفر ختم ہونے کے دس دنوں بعد انعام ملے گا۔ مذکورہ آفر جاز ملازمین اور ریٹیلر حضرات کے علاوہ سب کے لئے دستیاب ہے۔
کیا اس طرح پیسے لینا جائز ہے یا پھر سود ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں ملنے والا انعام جائز ہے۔
توجیہ: مذکورہ صورت میں کمپنی صارف کو دس دن لگاتار مخصوص رقم کی ٹرانزیکشن پر انعام دے رہی ہے جو کہ ہدیہ کے حکم میں ہے اور جائز ہے لہذا یہ پیسے لینا جائز ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved