- فتوی نمبر: 5-67
- تاریخ: 27 اپریل 2012
- عنوانات: حظر و اباحت > روزمرہ استعمال کی اشیاء
استفتاء
جھینگا مچھلی جانور ہے یا مچھلی ؟اس کا کھانا جائز ہے یا حرام ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہمارے نزدیک پانی کے جانوروں میں سے صرف مچھلی حلال ہے۔ جھینگے کے مچھلی ہونے نہ ہونے میں محققین کا اختلاف ہے۔ جو اس کومچھلی کی قسم سمجھتے ہیں ان کےہاں اس کا کھانا حلال ہے مگر احتیاط محققین کا اس میں ہی ہے کہ اس سے پرہیز کیا جائے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved