- فتوی نمبر: 10-120
- تاریخ: 10 ستمبر 2017
- عنوانات: حظر و اباحت > اخلاق و آداب
استفتاء
دوسرا یہ کہ کوئی کسی سے جھوٹ بولے اور پھر جھوٹ بولنے کا عادی ہو جائے اور اللہ کا اتنا کرم ہو کہ اس کا جھوٹ دوسروں کے سامنے نہ آئے اور وہ جھوٹ سے توبہ بھی کرتا ہوں تو اس کی یہ عادت ختم کرنے کے لیے اس کو کیا کرنا چاہیے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایک تو یہ سوچے کہ اگرچہ میرا جھوٹ دوسرے لوگوں کے سامنے نہیں آرہا لیکن اللہ تعالیٰ کو تو معلوم ہے کہ میں جھوٹ بول رہی ہوں اور اس جھوٹ بولنے کی وجہ سے مجھ پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو رہی ہے اور اگر اسی حالت میں میری موت آگئی تو میرا کیا بنے گا۔ اور دوسرا یہ کرے کہ اگر اس کے باوجود بھی عادت نہ چھوٹے تو ہر دفعہ جھوٹ بولنے پر کچھ مالی صدقہ کرنا اپنے اوپر لازم کر لے۔ اور ساتھ میں اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرے کہ یا اللہ جھوٹ کی عادت مجھ سے چھڑا دے۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved