- فتوی نمبر: 11/106
- تاریخ: 20 جنوری 2018
- عنوانات: حظر و اباحت > منتقل شدہ فی حظر و اباحت
استفتاء
کسی بھی شحص کا کسی عالم کو ملتے وقت جھک کر جھپی ڈال کرملنا اسلام کی رو سے کیسا عمل ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بغیر کسی عذر کے محض ادب کی وجہ سے کسی کے سامنے رکوع کی حد تک جھکنا ممنوع ہے لیکن اگر جھک کر ملنا کسی عذر سے ہو مثلا جس شخص سے مصافحہ یا معانقہ کرنا ہے وہ بیٹھا ہو یا اس کے ہاتھوں کو یا پاؤں کو بوسہ دینا ہے جس کی وجہ سے جھکنا پڑرہا ہے تو یہ جائز ہے۔
جواہر الفقہ552/1 میں ہے:
’’جو انحناء مقصودا ہو وہ ناجائز ہے اور جو بضرورت تقبیل کے لازم آجائے وہ حکم میں تقبیل کے تابع ہے‘‘۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved