• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیا  5 dollar 1 up  کمپنی کے ذریعے کمائی کرنا جائز ہے؟

استفتاء

ایک کمپنی ہے جس کا نام 25 dollar 1 up ہے اس میں کمائی کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے آپ کو اس کا ممبر بننا پڑتا ہے اور اس کی فیس 6000 روپے ہے  جس پر ایک کارڈ ملتا ہے  اس کے بعد آپ کا کام یہ ہوتا ہے کہ دوسرے لوگوں کو بھی ترغیب دے کر  اس کمپنی کا ممبر بنائیں  جس کو بھی آپ ممبر بنائیں گے تو 6000 میں سے 4000 آپ کو ملیں گے اور 2000 کمپنی کو ملیں گے یوں آپ جتنے ممبر بناتے جائیں گے آپ کو پیسے ملتے جائیں گے اس میں کوئی چیز خریدنی نہیں پڑتی اور نہ اور کوئی کام کرنا پڑتا ہے اور نہ اس ممبر بننے کا کوئی اور مقصد ہے بس صرف اس طرح ممبر بناؤ اور پیسے کماتے جاؤ تو کیا اس کمپنی کے ذریعے اس طرح کمائی کرنا جائز ہے۔

نوٹ : نیٹ سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اس میں MLM (ملٹی لیول مارکیٹنگ )نہیں ہے

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ کمپنی کا ابتداءً خود ممبر بننا یا  لوگوں کو ممبر بنانا اور اس کے ذریعے  کمائی کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ  لوگوں کو صرف کمپنی کا ممبر بنانا جبکہ اس کے پیچھے  کوئی قابل اعتبار مقصد  نہ ہو کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس پر کوئی کمیشن  (اجرت )ملے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved