• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جس دودھ سے گوبر کی بُو آئے اس دودھ کے استعمال کرنے کا حکم

استفتاء

1۔اگر گھر میں آنے والے دودھ  سے گوبر کی بدبو آتی ہو اور چھاننے پر گوبر کے ذرات بھی نکل آئیں  تو اب اس دودھ کا کیا حکم ہے؟

2۔اگر دودھ ناپاک ہوجاتا ہے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔  اگر واقعتاً دودھ سے گوبر کی بُو  آرہی ہو یا دودھ چھاننے پر گوبر کے ذرات نکل آئیں تو یہ دودھ ناپاک شمار ہوگا اور اسے پاک کیے بغیر  استعمال کرنا جائز نہ ہوگا۔

2۔ پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دیگچی میں  جتنا دودھ ہو اس میں اتنا پانی ڈال کر جوش دیا جائے یہاں تک  کہ ڈالا ہوا  پانی ختم ہوکر صرف دودھ رہ جائے  یہی عمل تین مرتبہ کیا جائے تو دودھ پاک ہوجائے گا اور جب دودھ پاک ہوجائے گا تو  اسے استعمال کرنا  بھی جائز ہوگا ۔

1۔درر الحکام شرح غرر الاحکام (1/25) میں ہے:

«(قوله: لا ينجس إذا رميت من ساعته ولم يبق لها لون) يفيد أن عدم التنجس مقيد بعدم المكث، واللون وبه صرح الكمال بقوله: فلو أخر أو ‌أخذ ‌اللبن ‌لونها لا يجوز اهـ»

ردالمحتار (1/422) میں ہے:

(قوله قبل تفتت وتلون) قال في العناية تبعا للخانية: فلو تفتتت أو ‌أخذ ‌اللبن ‌لونها ينجس

2۔ الدرالمختار مع ردالمحتار (1/597)میں ہے:

ويطهر ‌لبن وعسل ودبس ودهن يغلي ثلاثا

 (قوله: ‌ويطهر ‌لبن وعسل إلخ) قال في الدرر: لو تنجس العسل فتطهيره أن يصب فيه ماء بقدره فيغلى حتى يعود إلى مكانه، والدهن يصب عليه الماء فيغلى فيعلو الدهن الماء فيرفع بشيء هكذا ثلاث مرات اهـ

احسن الفتاوی (2/88)میں ہے:

خون کا ایک قطرہ بھی دودھ میں گرنے سے دودھ ناپاک ہوجاتا ہے البتہ دودھ پاک کرنے کی یہ صورت ہوسکتی ہے کہ جتنا دودھ ہو اتنا پانی اس میں ڈال کر جوش دیا جائے یہاں تک  کہ پانی ختم ہوکر صرف دودھ رہ جائے  یہی عمل تین مرتبہ کیا جائے تو دودھ پاک ہوجائے گا۔

قال فی الدر ويطهر ‌لبن وعسل ودبس ودهن يغلي ثلاثا و فی الشامية و قال في الدرر: لو تنجس العسل فتطهيره أن يصب فيه ماء بقدره فيغلى حتى يعود إلى مكانه، والدهن يصب عليه الماء فيغلى فيعلو الدهن الماء فيرفع بشيء هكذا ثلاث مرات ...

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved