- فتوی نمبر: 33-298
- تاریخ: 07 جولائی 2025
- عنوانات: حظر و اباحت > موسیقی و گانا بجانا
استفتاء
جم جاتے ہیں وہاں گانے بھی لگے ہوتے ہیں تو کیا کرنا چاہیے ؟
ڈاکٹر نے علاج کے لیے ورزش بتائی ہے جو گھر میں نہیں ہو پاتی وہاں جاکر ورزش کرنے سے طبیعت میں فرق بھی پڑا ہے لیکن گانوں کی وجہ سے چھوڑنا پڑا ۔ اگر ہم اپنے کانوں میں ہیڈ فون کے ذریعے تلاوت سن لیں یا کوئی بیان سن لیں تو یہ بے ادبی تو نہیں ہوگی اس سے گانوں کی آواز سے بچ جائیں گے کیا ایسی صورت میں جم جا سکتے ہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر واقعۃ مذکورہ ورزش علاج کے لئے ضروری ہے اور اس کا گھر میں نظم نہیں بن سکتا اور قریب میں کوئی اور جم بھی ایسا نہیں ہے جس میں گانے نہ ہوں تو مذکورہ صورت اختیار کی جا سکتی ہے اور اس میں بے ادبی نہ ہوگی ۔
احسن الفتاوی (5/115)میں ہے :
سوال:آجکل بازار کے تقریبا تمام ہوٹلوں میں گانا باجا عام ہے ،ایک آدمی بازار میں سودا خریدنے یا اور کسی ضرورت سے جاتا ہے ،کھانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو کیا ایسے ہوٹل میں کھانا کھانا جائز ہے ؟
جواب:اگر منکرات سے پاک ہوٹل نہ مل سکتا ہو تو ایسے ہوٹل میں کھانا کھانے کی گنجائش ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved